۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسائل زنان افغانستان

حوزہ / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران (ایران میں خواتین کے مدارس) میں موجود اسمارٹ سیکورٹی سسٹم نے طالبان کے افغانستان پر دوبارہ قبضے کے دوران اس ملک میں خواتین کے مسائل پر سوشل میڈیا کی توجہ کا جائزہ لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ خواہران میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کی جانب سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر افغان خواتین کے بارے میں بیان ہونے والی وضعیت کو واضح کیا گیا ہے۔

سوشل نیٹ ورکس ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر 150,000 پوسٹس کی نگرانی

اس رپورٹ میں ڈیٹا اکٹھا کرنے والے نظام "رہنما سسٹم" کا استعمال کرتے ہوئے 150,000 پوسٹس کی نگرانی کی گئی اور ایران میں رہنے والی افغانستانی خواتین اور افغانستان میں رہنے والی افغان خواتین صارف چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شدہ اور اسی طرح ان سوشل میڈیاز میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خواتین کے شرائط پر مبنی منتخب پیجز میں سے 50 اکاؤنٹس کی نگرانی کی گئی اور ان کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ان پیجز میں افغان خواتین کے حوالے سے استعمال ہونے والے انتہائی اہم مسائل اور تصورات پر مبنی موضوعات یعنی "خواتین کے سماجی حقوق، تشدد کے مسائل، مزاحمت اور افغان خواتین کے ساتھ ہمدردی" وغیرہ جیسے موضوعات کو رصد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ بیان ہونے والے مفاہیم

اس تحقیق سے واضح ہوتا ہے کہ حجاب (45%)، خوف اور اضطراب (30%)، سماجی حقوق (15%)، تشدد (5%) اور زندگی کا حق (5%) جیسے موضوعات افغان خواتین کے بارے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مفاہیم میں سے ہیں۔

افغانستانی خواتین کے حقوق سے مربوطہ ہیش ٹیگز

افغان خواتین کے حقوق کے حوالے سے 97671 پوسٹس میں 29965 صارفین کی جانب سے 30 ہیش ٹیگز استعمال کیے گئے۔ ان ہیش ٹیگز کے مجموعی اثر میں 80 ملین 7 لاکھ 27 ہزار 625 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان ہیش ٹیگز میں افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کو بڑے پیمانے پر شائع اور ان کا تکرار کیا گیا ہے اور سب سے نمایاں مسائل افغانستان میں طالبان کی موجودگی، افغان خواتین کی عصمت دری، روزگار، تعلیم کا حق اور سماج میں خواتین کی موجودگی شامل ہیں۔

افغان خواتین پر تشدد سے متعلق ہیش ٹیگز

ان زیر نظر ہیش ٹیگز کا ایک اور حصہ افغان خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق ہے کہ جن ہیش ٹیگز کی تعداد 40 تک پہنچ جاتی ہے۔ جسے 53 ہزار 235 پوسٹس میں 26 ہزار 383 صارفین نے وزٹ کیا ہے اور اس کا مجموعی اثر 4 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 775 کیسز تک پہنچ گیا۔

ان پیغامات میں افغانستان میں سب سے نمایاں مسئلہ افغانستان میں خواتین کی عصمت دری کا مسئلہ، طالبان کی جانب سے افغان خواتین کو مجاہدین سے شادی کرنے پر مجبور کرنے کا حکم اور افغان خواتین کے لباس و حجاب پر طالبان کی نظریاتی اور مذہبی سختی شامل ہے۔

افغان خواتین کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی ہمدردی سے متعلق ہیش ٹیگز

6938 پوسٹس میں 40 مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرنے والے 2658 سوشل میڈیا صارفین نے افغان خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ ان ہیش ٹیگز اور پوسٹس کا مجموعی اثر 10 لاکھ 24 ہزار 854 تک پہنچ جاتا ہے۔

طالبان کے خلاف افغان خواتین کی مزاحمت سے متعلق ہیش ٹیگز

افغان خواتین کی مزاحمت کے حوالے سے 2188 پوسٹس میں 1289 صارفین نے 50 ہیش ٹیگز استعمال کئے ہیں اور ان ہیش ٹیگز کا مجموعی اثر 1,531,034 رہا ہے۔

افغان خواتین کے مسائل سے متعلق انگریزی ہیش ٹیگز

زیر بحث ہیش ٹیگز کا آخری حصہ افغان خواتین کے مسائل سے متعلق انگریزی میں استعمال ہونے والے ہیش ٹیگز ہیں۔ ان ہیش ٹیگز کی تعداد 50 تک پہنچ جاتی ہے جسے 11410 پوسٹس میں 3497 صارفین نے وزٹ کیا ہے اور اس کا مجموعی اثر 31 لاکھ 823 ہزار 499 کیسز تک پہنچا ہے۔

انسٹاگرام پر افغان خواتین کو فراہم کردہ راہِ حل اور طریقۂ کار کا بیان

اس تحقیق کے مطابق افغان حکومت میں خواتین کی شرکت، تشدد کے مرتکب افراد کے بارے میں آگاہی اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ، معتبر عدالتی اداروں تک خواتین کی رسائی، افغان خواتین کے لیے ملازمت اور تعلیمی مواقع اور ہجرت کرنے کی حوصلہ افزائی جیسے موضوعات طالبان دور میں افغان خواتین کو پیش کیے گئے چند راہِ حل تھے جو سوشل میڈیا میں بیان کئے گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .